• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں بائیک رائیڈرز کو قانون کے دائرے میں لانے کا فیصلہ، مخصوص روٹس اور اوقات کار مقرر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پشاور میں بائیک رائیڈرز کو قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کمشنرآفس کا کہنا ہے کہ بائیک رائیڈرز کے لیے مخصوص روٹس اور اوقات کار مقرر کیے جائیں گے۔ 

پشاور کمشنر آفس کے مطابق بائیک رائیڈرز کے لیے ضابطہ اخلاق اور رجسٹریشن لازمی ہوگی، بائیک رائیڈرز کے لیے باقاعدہ ایپ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ 

 کمشنر آفس کے مطابق ایک ہفتے میں بائیک رائیڈرز کو ریگولیٹ کرنے کی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔  

کمشنر آفس کے مطابق بائیک رائیڈرز کو بے روزگار کرنا مقصود نہیں، انہیں قانونی تحفظ دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید