بہاولپور(سٹی رپورٹر) سول سوسائٹی نیٹ ورک کے رہنماشیخ عباس رضانے کہاہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے پاکستان کیخلاف استعمال کئے گئے اشتعال انگیز بیان سے پوری قوم کوتکلیف پہنچی ہے،پاکستان کی حفاظت کرناہم سب پرفرض اورلازم ہے،الطاف حسین کا پاکستان کے خلاف بیان ناقابل برداشت ہے جبکہ ایم کیوایم کی قیادت پر غداری کامقدمہ چلانے سمیت ایم کیو ایم کو بین کیاجائے،پاکستان کیخلاف نعرے بازی کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،شیخ عباس رضا نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیاکہ الطاف حسین کیخلاف فوری طور پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔