رواں برس میں دنیا بھر کے ممالک میں جاں بحق اور شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 180بتائی جاتی ہے۔ یہ صحافی اپنے صحافتی فرائض کی انجام دہی کہ دوران ہلاک ہوئے یاقتل کیے گئے۔ اس بات کا انکشاف صحافیوں کی بین الاقوامی فیڈریشن (آئی ایف جے) کی ایک حالیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال گزشتہ میں ایک ریکارڈ تعداد صحافیوں کو ہلاک کیا گیا ۔آئی ایف جے کے سیکرٹری جنرل کے مطابق صرف مڈل ایسٹ میںہلاک ہونے والے صحافیوں اور نامہ نگاروں کی تعداد 75 سے زائد ہے جبکہ 90 صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران اسرائیل اور مختلف ملکوں کے افواج نے نشانہ بنایا "کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ" کی رپورٹ کے مطابق 75صحافیوں کو مڈل ایسٹ و ایران کے مختلف شہروں میں ہلاک کیا گیا ۔کمیٹی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال سے صحافیوں نے دنیا کے مختلف حصوں میں انتہائی مشکل حالات میں کام کیا ہے اور انہوں نےمعمول سے کہیں زیادہ خطرات مول لیکر اپنے فرائض انجام دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تین چوتھائی ہلاکتیں متعلقہ صحافی کو "خاموش کرنے یا سزا دینے" کیلئے ہوئیں ۔
صحافیوں کے ادارے نے اسکا ذمہ دار بےپروا حکومتوں کو قرار دیا ہے۔ صحافی این کوپر نے جنگجو سرداروں اور مجرموں کو شہریوں کی دیکھنے یا سننے کے مواد کے فیصلے کا اختیار دینا حکومتوں کا بھیانک جرم قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق خطرناک جگہ مڈل ایسٹ میں موقع پر رپورٹنگ میں غیر ملکی صحافیوں کے لیے بڑھتی ہوئی رکاوٹوں کےباعث بیشتر حملوں کا نشانہ ایرانی صحافی بنے۔ ایران میں گزشتہ برس نو ایرانی صحافی ہوائی حملے کا شکار ہوئے۔ تشویش ناک بات یہ ہے کہ ہر آنے والے برس میں صحافیوں کی ہلاکت کا گراف تیزی سے اوپر جا رہا ہے۔ اس میں جنگوں اور شورشوں کے علاوہ حکومتوں کا بھی عمل دخل بہت زیادہ ہے ۔گزشتہ سال نومبر میں لندن کے ایک مقبول اخبار ڈیلی مرر نے یہ خبر شائع کر کے ساری دنیا میں سنسنی پھیلا دی تھی کہ ماضی میں امریکی صدر جارج بش نے وائٹ ہاؤس میں اپنے برطانوی حاشیہ بردار ٹونی بلیئر کے ساتھ ہوئی ایک گفتگو میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں واقعہ الجزیرہ ٹیلی ویژن کے ہیڈ کوارٹر کو بمبوں سے اڑا دینے کا منصوبہ بنایا تھا۔ یہ خبر اس سرکاری دستاویز پر مبنی تھی جو برطانوی کابینہ کے ایک سینئر اہلکار کے ذریعے اخبار کے نمائندے تک پہنچی تھی ۔
اس خبر کی اشاعت نے برطانیہ میں ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ بش انتظامیہ نے فوری طور پر ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کر کے اسے مضحکہ خیز حد تک بے بنیاد قرار دیا اور اس بات کی سختی سے تردید کی کہ بش نے ایسی کوئی تجویز بلیئرکے سامنے رکھی تھی مان لیا لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پوری دنیا میں صحافیوں کی ہلاکت کو دیکھتے ہوئے کیا واقعی یہ خبر بے بنیاد تھی؟ اگر ایسا ہی تھا تو مزید پریشانی، حیرانی اورپشیمانی سے بچانے کے لیے آناً فاناً برطانوی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے قانون کو نافذ کر کے اخبارات کو اس ضمن میں مزید کوئی خبر چھاپنے سے روک کیوں دیا اسے کہتے ہیں پھرتیاں.....میرے حساب سے اگر بش اور بلیئر کے درمیان الجزیرہ کی عمارت پر پھول برسانے یا عطر چھڑکنے کے منصوبے پر گفتگو ہوئی ہوتی تو بھلا برطانوی حکومت کو اتنے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہی کیوں پڑتی۔ صاف ظاہر ہے کہ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔ ورنہ ولایت جو پریس کی آزادی کے لیے زمین تو کیا چاند پر بھی مشہور ہے اسے ’’مرر‘‘اور دوسرے اخبارات کے ایڈیٹروں کو یہ دھمکی کیوں دینی پڑتی کہ اگر انہوں نے ’’بش بلیئر ‘‘کے رازونیاز کی باتوں کو طشت از بام کرنے کی جرات کی تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ 10 ڈائوئننگ اسٹریٹ کے علاوہ وائٹ ہاؤس کی تردید کے باوجود اس بات پر کوئی یقین نہیں کر رہا سب کے خیال میں ایسی وحشیانہ کارروائی کا منصوبہ ضرور بنایا گیا ہوگا ۔آپ کو بخوبی یاد ہوگا کہ 2023ءمیں جب اسرائیل و امریکی جنگی طیاروں اور میزائلوں نے ایران کی اینٹ سے اینٹ بجانی شروع کی تھی اس وقت الجزیرہ ہی واحد ٹیلی ویژن چینل تھا جس نے دنیا کے سامنے یہ سچائی دکھائی تھی کہ دہشت گردی کے خلاف چھیڑی گئی ٹرمپ اور نیتن یاہو کی جنگ کی زد میں کس طرح سینکڑوں بے گناہ نہتے اور مظلوم فلسطینی مرد عورتیں اور بچے آگئے تھے۔ ظاہر ہے صدر ٹرمپ اور نتن یاہو کو چینل کی یہ جسارت ایک آنکھ نہ بھائی۔ 2023 میں اپنی اسٹیٹ آف یونین کی تقریر میں ٹرمپ نے الجزیرہ پر امریکہ کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈا کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔دراصل میرے حساب سے ان دنوں ایران میں جاری زبردست مزاحمت کو کچلنے میں ناکام رہنے کے بعد امریکی فوج نے ایرانی شہر کو پوری طرح نیست و نابود کر دیا تھا۔ ظاہر ہے اس میں نہ صرف مزاحمت کار بلکہ سینکڑوں بے گناہ شہری بھی ہلاک ہوئے تھے 2024 میں جب ایک مہلک میزائل صحافیوں کے ہوٹل پر داغا گیا تو اس کے نتیجے میں دو صحافی موقع پر ہی ہلاک اور تین دوسرے کیمرا مین بری طرح زخمی ہو گئے تھے۔ یہ خبر بھی الجزیرہ ہی سامنے لایا تھا ان صحافیوں کو سبق سکھانے اور خبر دینے کیلئے اگر میزائل ہوٹل پر گرا یا جا سکتا ہے تو امریکہ سے آپ صحافیوں اور صحافت کی آزادی کی کیا امید رکھ سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بغداد میں رائٹر کے سربراہ نے تو یہاں تک کہہ ڈالا تھاکہ مڈل ایسٹ میں صحافیوں کو حملہ آوروں اور مزاحمت کاروں سے زیادہ امریکی فوج سے خطرہ ہے۔
یہاں یہ بات بھی یاد رکھنے والی ہے کہ 2004 میں 48 صحافی تہران میں ایک ہوائی حادثے میں جاں بحق ہوئے اسے ایران امریکہ کی خفیہ کارروائی سمجھتا آیا ہے۔