گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) نوازلیگ کے سینئر راہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان بزرگوں کی دی ہوئی امانت اور قائد اعظم ؒ کی قیادت میں کی جانے والی طویل جدوجہد کا ثمر ہے ،الطاف حسین کا خطاب آئین پاکستان سے کھلی بغاوت اور غداری ہے ، وطن عزیز کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو نشان عبرت بنادینا چاہئے ،میڈیا ہاؤسز پر حملہ آزادی ء صحافت پر شب خون مارنے کی ناکام کوشش ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش پر پارٹی راہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ نجی عقوبت خانے ،ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری ایم کیو ایم کی پہچان رہے ہیں ،ملک کیخلاف سرگرمیوں پر ایم کیو ایم پرمکمل پابندی عائد کر دینی چاہئے ۔