گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پرائیویٹ کئے جانے والے بعض سرکاری سکولوں میں سے نئی انتظامیہ کا چارج نہ سنبھالنے اور پرانے اساتذہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے علاقہ کے مکین سکولوں میں سے لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر اور دیگر سامان اٹھا کر لے گئے، متعدد سکولوں کی نئی انتظامیہ نے تاحال سکول کا چارج نہ سنبھالا ہے جبکہ پرانے ٹرانسفر ہو جانے وسالے اساتذہ بھی اب ان سکولوں کے معاملات میں بالکل دلچسپی نہ لے رہے ہیں ، کھوکھرکی پرائمری سکول میں سے ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا فرنیچر اور دیگر سامان نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے جس پر محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران نے فرنیچر اور دیگر سامان کی تلاش کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے تاحال سرکاری فرنیچر اب تک نہ مل سکا۔