پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ یہ بات درست ہے پاکستان آپکے خون میں شامل ہے، پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ میرے احساسات جڑے ہوئے ہیں۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی اور چیف سلیکٹر ہارون رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ تعلقات اچھے ہونا کوچنگ میں ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کے کھیل کو جانتا ہوں، پاکستان کے کھلاڑیوں کو بہترین کوچنگ ملے گی۔
مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی، پاکستان کے کھلاڑیوں کے پاس بےپناہ صلاحیت ہے۔
ڈائریکٹر کرکٹ نے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر صلاحیتوں کا حامل بنانا ہے، نئے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کرنا ضروری ہے۔
مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہر ہفتے رابطے میں رہا ہوں۔
بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ بیٹنگ کرتے وقت بابر اعظم کے ہاتھوں کی رفتار نے مجھے بہت متاثر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرانٹ فلاور نے لاہور میں مجھے بابر اعظم کو دیکھنے کا بتایا، میں بابر اعظم کو پہلی بار کھیلتے دیکھ کر بہت متاثر ہوا۔
مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کمال کے بیٹر ہیں جو کرکٹ کے لیجنڈ بن سکتے ہیں۔
زبان کے مسائل پر بات کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ کرکٹ خود ایک عالمی زبان ہے، زبان کا کوئی مسئلہ نہیں۔