کراچی میں شہید ملت روڈ پر انڈر پاس کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ادھر لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب گاڑی میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔