کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت کے رکن بلوچستان اسمبلی مفتی گلاب خان کاکڑ نے گزشتہ روز کمشنر ژوب ڈویژن اسد الرحمن گیلانی سے لورالائی میں انکے دفتر میں ملاقات کی مفتی گلاب خان کاکڑ نے ملاقات کے دوران کمشنر ژوب کو ژوب وشیرانی کے ترقیاتی کاموں امن وامان ودیگر مسائل سے آگاہ کیا کمشنر ژوب نے ایم پی اے بلوچستان مفتی گلاب خان کاکڑ کو مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ہم دن رات عوام کے جائز مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں عوامی مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے مفتی گلاب خان کاکڑ نے کمشنر ژوب کی خدمات کو سراہا اور انکی اعلیٰ کارکردگی کی تعریف کی اس موقع پر ڈاکٹر علائو الدین کبزئی حافظ نور احمد مندوخیل جمعیت میڈیا سیل نمائندہ مولوی اختر گل مولوی شیرادم کاکڑ بھی موجود تھے۔