لاہور(نمائندہ خصو صی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گجرات کے سینئر وکیل اور کاشتکار چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ کوکسان بورڈ پاکستان کا مرکزی صدر کےمقرر کر دیا ہے ۔کسان بورڈ کے میڈیا سیل کے سیکرٹری حاجی محمد رمضان کے مطابق نئے صدر 30-اگست کو منصورہ میں کسان بورڈ پاکستان کی جنرل کونسل کے اجلاس میں اپنے نئے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے جنرل کونسل کے ارکان شریک ہونگے۔