• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Earth Quake In Italy 21 Dead
اٹلی کے وسطی علاقوں میں 6 اعشاریہ 2شدت کے زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں،ایک گھنٹے بعد5 اعشاریہ 5 شدت کے آ فٹر شاک نے بھی زمین ہلا دی،زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی۔ زلزلے سےاکومولی،اما ترائس، پوستا کے علاقے شدید متاثر ہوئے۔

اکامولی کے میئر کے مطابق ایک ہی خاندان کے 4 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی زندگی کے کوئی آثار نہیں مل رہے۔

کئی علاقوں میں عمارتیں گرنے کے ساتھ ساتھ لینڈ سلائیڈنگ اور پل ٹوٹنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین