کراچی(اسٹاف رپورٹر) دورہ یورپ میں قومی جونیئر انڈر21ہاکی ٹیم نے ہالینڈ میں اس کے کلب کی ٹیمووڈان کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے دی، پاکستان ٹیم کے آفیشلز کا کہنا ہے کہ مخلاف ٹیم کا ہالینڈ کے مضبوط کلب ٹیم میں کیا جاتا ہے، اس میچ میں پاکستان کی طرف سے سہیل ریاض، شان ارشاد اور دلبر نے ایک، ایک فیلڈ گول اسکور کئے، جبکہ مبشر علی، ابوبکر اور حسن انور نے پنالٹی کارنر پر گول اسکور کئے۔