کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر جنید علی شاہ بدھ کو کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں ، ان کا انتخاب کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جو قائم مقام صدر اعجاز الدین کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں کہا گیا کی ایسوسی ایشن کے صدرواسع جلیل کے بیرون ملک ہونے اور ان کی سیاسی مصروفیات کے باعث کے ایچ اے کے کام متاثر ہورہے تھے جس کی بناء پر ان کی جگہ ڈاکٹر محمد علی شاہ کو متفقہ طور پر نیا صدر منتخب کر لیا گیا، اجلاس میں موجودہ سکریٹری فاروق خان کی کار کردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ، اجلاس میں کے ایچ اے کے نائب صدر ڈاکٹر ایس اے ماجد نے عدم اعتماد کی قرارد پیش کی جو منظور کرلی گئی اور نئے صدر کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ نئے سیکرٹری کا انتخاب کریں۔