لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے بڑے منشیات فروش کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔
پولیس کے مطابق ڈیفنس کے علاقے میں ایک منشیات فروش اپنی گاڑی پر شراب کی سپلائی دینے جارہا تھا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا اوراسکی گاڑی سے 140 بوتلیں شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزم اللہ دتہ کے خلاف تھانا ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔