• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپل شرما کا شو کب ختم ہوگا؟ ارچنا نے بتادیا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

کامیڈی شو دا گریٹ انڈین کپل شو آئندہ دو ماہ میں ہی اختتام پذیر ہوجائے گا۔ 

کچھ عرصہ قبل ہی مذکورہ شو نیٹ فلیکس پر شروع ہوا، شو کی مستقل مہمان ارچنا پورن سنگھ نے اس کے بند ہونے کے بارے میں بھی بتادیا۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ارچنا نے شو کے سیٹ پر کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "سیزن لپیٹ دیا گیا۔"

ایک بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ سے بات چیت میں ارچنا نے تصدیق کی کہ "جی ہم نے شو کی شوٹنگ مکمل کرلی، اور ہاں یہ شو بند ہونے جارہا ہے۔"

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ شو کی شوٹنگ کےد وران سیٹ پر بہت مزہ آیا، اور اس شو کی شوٹنگ کا یہ سفر انتہائی حیرت انگیز رہا۔ 

خیال رہے کہ دا گریٹ انڈین کپل شو 30 مارچ کو نیٹ فلیکس پر آن ایئر ہونا شروع ہوا تھا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید