گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی طرف سے وطن عزیز کیخلاف بیان بازی کرنے پر گزشتہ روز بھی سول سوسائٹی وکلاء مختلف مذہبی و سیاسی سماجی تنظیموں نے پریس کلب کے باہر سخت احتجاج کیا مظاہرین نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائدین انتہائی چالاک اور شاتر ہیں جو ہر دور حکومت میں حکمرانوں کو مختلف طریقوں سے اپنے چنگل میں پھنسا لیتے ہیں ، اب بھی فاروق ستار گروپ خود کو اور ایم کیو ایم کے قائد کو بچانے کیلئے ٹو پی ڈرامہ کر رہے ہیں ۔