گجرات (نمائندہ جنگ) جعلی کھادوں، زرعی ادویات کی فروخت روکنے، کھادوں، زرعی ادویات کی مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے قائم ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی او زراعت توسیع نے بتایا کہ رواں سال کریک ڈاؤن کے دوران 95مقامات سے کھادوں کے نمونہ جات چیکنگ کے لئے بھجوائے گئے جبکہ گرانفرشی، جعلی کھاد فروخت کرنیوالوں کے خلا ف 4مقدمات بھی درج کرائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ادویات کے 81نمونہ جات چیکنگ کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے جبکہ 6کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ جعلی کھادوں اور ادویات کے 27مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔