• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں غیر معیاری بلڈبیگز کی فروخت جاری

سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) شہر سیالکوٹ میں غیر معیاری بلڈبیگز کی فروخت جاری ہے ۔ ان غیر معیاری بیگز میں خون جمع رکھنے سے خون کی افادیت بری طرح متاثر ہو تی ہے کیونکہ خون میں موجود سیلوں کو زندہ رکھنے کے لئے مطلوبہ معیار سے کم میٹریل سے ان بیگز کی تیاری کی جاتی ہے۔محکمہ ہیلتھ کی سستی اور غفلت کی وجہ سے اسی طرح خون کی سکریننگ کے لئے غیر معیاری کٹس کے استعمال سے ہیپاٹائٹس بی سی کے علاوہ ایچ آئی وی کے مریضوں میں اضافہ ہو تا جارہا ہے ۔ای ڈی او ڈاکٹر جاوید وڑائچ نے رابط پر بتایا کہ اس ضمن میں کارووائی عمل میں لائی جارہی ہے تاکہ مریضوں کو تندرست افراد کا ہی جراثیم سے پاک خون لگایا جاسکے۔
تازہ ترین