لاہور(خصوصی نمائندہ)سبی ہرنائی سیکشن کی اَپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ یہ ہدایات چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انورنےریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہور میں نیشنل لاجسٹک سیل کے وفد سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اس پراجیکٹ کے تحت سبی ریلوے اسٹیشن کو مکمل طور پر اَپ گریڈ کیا جائے گا۔ پارکنگ ایریا بھی ٹھیک کیا جائے گا اور ایک خوبصورت کیفے بنایا جائے گا۔