• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر وسیم اختر کی پیرول پر رہائی یا جیل میں دفتر پرفیصلہ نہیں ہوسکا

Mayor Wasnt Prison Or Work Release Decision Wasim Parole
میئر کراچی وسیم اختر کی پیرول پر رہائی یا جیل میں دفتر، قائم کرنے کا تاحال کو ئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ اس حوالے سے ایم کیوایم پاکستان نے فیصلہ حلف برداری تک مؤخر کردیا ہے،حلف برداری کے بعد محکمہ داخلہ اور عدالت سے درخواست کی جائیگی۔

ذرائع کے نو منتخب میئر ابھی تک بی کلاس بیرک نمبر 18 میں رہ رہے ہیں اورجیل حکام کے مطابق جیل مینوئل میں تمام قیدی برابر ہیں، خود سے کوئی سہولت نہیں دے سکتےاورصوبائی محکمہ داخلہ کو میئر کراچی کی درخواست کا انتظار ہے۔

حکام کے مطابق درخواست آئی تو قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا اورپیرول پر رہائی وزیراعلی سندھ دے سکتے ہیں جبکہ جیل میں دفتر یا میئر کے دفتر کو سب جیل بنانے کیلئے عدالتی حکم درکار ہوگا۔

دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ میئر کے حلف کے بعد محکمہ داخلہ اور عدالت سے وسیم اختر کی رہائی اور دفترامور چلانے سے متعلق درخواست کریں گے۔
تازہ ترین