• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میںای سٹامپ پیپر بارے آگا ہی تقریب کا انعقاد

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے )حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ضلعی حکومت شیخوپورہ نے ای سٹامپ پیپر کے بارے میں اگاہی کے لئے ضلع کونسل ہال میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جس میں ضلع حکومت کے افسران کے علاوہ اشٹام فروش،وثیقہ نویس، رجسٹری محروروں ، عوام اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف نے ای سسٹم کو حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب نے حکومتی معاملات کو شفاف رکھنے کے لیے ایک ہزار روپے سے زائد مالیت کے سٹامپ پیپر کے حصول پر ویب سائٹ اور ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیقی نظام کا بھی اجراء کر دیا ہے۔  اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ڈی سی او ارقم طارق نے کہا کہ کمیشن سسٹم کے خاتمے سے عوام اپنے ریکارڈ کو الیکٹرونک طریقہ کار سے محفوظ بنا کر خود فیس بینک میں جمع کروا سکیں گے جس سے جعلی سٹامپ پیپرز اور دھوکہ دہی کے ساتھ ساتھ حکومتی خزانے کو ہونے والے نقصان سے بچا جا سکے گا۔
تازہ ترین