گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سبزی و فروٹ منڈی میں کیچڑ اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے ذرائع کے مطابق سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور مارکیٹ کمیٹی سبزی و فروٹ منڈی میں واجبات کا تنازع حل نہ ہونے پر سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے منڈی سے کچرا اٹھانے اور صفائی کرنی بند کر دی ہے جس کی وجہ سے سبزی و فروٹ منڈی تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے ۔