گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)جناح سٹیڈیم میں پچھلے کئی سالوں سے انٹرنیشنل میچز نہیں ہو رہے لیکن اس کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گوجرانوالہ کے اسٹیڈیم کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق تزئین و آرائش کیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں ڈریسنگ روم ، پویلین ، ڈائنگ روم ، کھلاڑیوں کے روم ، امپائر روم ، ڈی ایس او روم سمیت 16کمروں میں جدید ایئر کنڈیشنڈز نصب کر دیئے گئے ہیں۔