گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ سے تاجر سے 6لاکھ روپے لوٹنے والے دو ڈاکوؤں کی فوٹیج مل گئی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ، تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں واقعہ نجی بنک سے تاجر محمود الحسن 6لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر گھر جارہا تھا کہ راستے میں دو ڈاکوؤ ں نے روک کر 6لاکھ روپے لوٹ لئے تھے جس کی گزشتہ روز سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔