• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق کا سرگودھا اور جوہرآباد کا دورہ

سرگودھا/جوہرآباد( نمائندگان جنگ ) سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نسیم صادق نےدورہ سرگودھاکے موقع پر محکمہ لائیوسٹاک کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ لائیوسٹاک کو مویشیوں بالخصوص قربانی کے جانوروں کو کانگووائرس سے بچاؤ کیلئے بھر پور اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کو بین الاضلاعی داخلی اور خاری راستوں پر چیکنگ کے نظام کو موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔انہوںنے محکمہ کو جانوروں میں کانگووائرس کی جزوکا سختی سے نوٹس لینے‘ وائرس کی روک تھام او رکنٹرول کیلئے مویشی منڈیوں میں کانگووائرس کے خلاف سپرے مہم کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دریں اثنا سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق نے جوہر آباد میں ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ سے ملاقات کی اور محکمہ لائیوسٹاک کو کانگو وائرس کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس محکمہ لائیوسٹاک سے مکمل تعاون کرے۔انہوںنے ڈائریکٹر لائیوسٹاک اللہ دوایا اور ڈی او لائیو سٹاک آصف سلطان کے ہمراہ لائیو سٹاک فارم کا معائنہ کیا ۔ ڈی او لائیو سٹاک نے انہیں بریفنگ دی ۔بعد ازاں نسیم صادق نے پراجیکٹ لیمپ کے حوالے سے این پی آر ایس اور محکمہ لائیوسٹاک کے افسران کے متفقہ اجلاس سے خطاب کیا۔
تازہ ترین