• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میرے نئے موبائل فون میں لیب ٹیسٹ والی منفرد ایپلی کیشن ہے۔
سیلزمین نے کہا، ’’سینسر پر انگوٹھا رکھیں اور کمال دیکھیں۔‘‘
پہلے دن میں نے سینسر پر انگوٹھا رکھا۔
اسکرین مسکرائی، ’’شوگر: پچانوے۔‘‘
دوسرے دن سینسر پر ایک بار انگوٹھا رکھنے کا رسپانس نہیں آیا۔
دس بارہ بار انگوٹھا لگانا پڑا۔
تب اسکرین جگمگائی، ’’بلڈ پریشر:ایک سو چالیس نوے۔‘‘
تیسرے دن سینسر کو تیس پینتیس بار دبایا۔
پھر اسکرین نے دکھایا، ’’دل کی دھڑکن: پچھتر۔‘‘
چوتھے دن سینسر کو سوا سو بار انگوٹھے سے مسلنا پڑا۔
آخر اسکرین چٹخ گئی اور لکھا ہوا آیا، ’’دماغی حالت: فالج سے متاثر۔‘‘
تازہ ترین