شاہینوں نے انگلش ٹیم کو پہلی شکست کا جواب دینے کی بھرپور تیارکرلی،دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کردی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم میں 3تبدیلیاں کی گئی ہیں ، عمر گل کی جگہ حسن علی اور محمد حفیظ کی جگہ سمیع اسلم کو شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد نواز کی جگہ یاسر علی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ دوسرے ون ڈے کے لیے محمد حفیظ، محمد نواز اور عمر گل کو ڈراپ کیا گیا ہے۔