سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس میں ضلع سیالکوٹ میں متوقع سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور محکمہ ایری گیشن کی زیرنگرانی جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ڈی سی او سیالکوٹ نے ضلع میں 2016-17ءکے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو بریفنگ دی جبکہ ڈی پی او سیالکوٹ نے لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ اجلاس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام نے شرکت کی ۔