• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوکلیئر سپلائیرز گروپ میں شمولیت کیلئے پاکستان کی کوششیں تیز

Pakistan Fastens Efforts For Nsg Membership
پاکستان نے نیوکلیئر سپلائیرز گروپ میں شمولیت کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں، اسی سلسلے میں امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے وائٹ ہاؤس، محکمہ خارجہ اور کانگریس کے اہم ارکان سے رابطے اور امریکی عہدیداروں سے ملاقات بھی کی ہے۔

جس میں انہوں نے ایٹمی ہتھیارو ں کے عدم پھیلاؤ کے حوالے پاکستانی اقدامات سے آگاہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر سپلائیرز گروپ میں پاکستان کی شمولیت سےعالمی سیکیورٹی کو تقویت ملےگی۔
تازہ ترین