قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ لندن سےتعلق اوراعلان لاتعلقی چھپ نہیں سکتی ،ایک طرف الطاف حسین،براہمداغ بگٹی اور دوسری طرف بھارت ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ خارجہ پالیسی کمزور ہونے سے پڑوسی ممالک ہمارے خلاف ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کا میئر ضمانت لے اور جیل سےباہرآکر شہر چلائے، اچھا نہیں لگتا کہ شہر کا میئر جیل میں ہو۔