• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی سرگرمیوں کیلئے نائن زیرو کھولا جائے، فاروق ستار

Nine Zero Be Opened For Political Activities Farooq Sattar
ایم کیو ایم پاکستان کے راہنما داکٹر فاروق ستار نے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں سیاسی سرگرمیوں سے نہ روکا جائے ،نائن زیرو فوری طور پر کھولا جائے۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے اجلاس کے بعد فاروق ستار نے صحافیوں کو بریفنگ دی ، اس موقع پر گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنا عارضی مرکز پی آئی بی کالونی میں ہی بنالیا ہے،میرے گھر کے ساتھ کچھ پڑوسیوں نے بھی اپنے گھر دے دیئے ہیں، کارکنان پریشان تھے ہم نے راستہ تلاش کیا ہے ۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایک شخص کے بیان دینے سے کچھ نہیں ہوتا، ہم اپنی 38 سال کی محنت ضائع نہیں ہونے دیں گے، ہمارا آج بھی مطالبہ ہے نائن زیرو فورا کھولا جائے ۔

فاروق ستارنے کہا ہے کہ آج ہم نے کئی شعبوں کی میٹنگ کی ہیں ، اب پیہہ الٹا چلے گا اور ایم کیو ایم چھوڑ کر جانے والے واپس ایم کیو ایم میں آئیں گے۔
تازہ ترین