مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب کے لوگوں کو ان کے دور میں ہونے والے ترقیاتی کام یاد آرہے ہیں، شہباز شریف تو کسی کو چپراسی کے اختیارات بھی نہیں دینا چاہتے۔
سرگودھا میںسابق وفاقی وزیر چودھری انور علی چیمہ کے رسم چہلم کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز الہٰی نے کہا کہ الطاف حسین اور اچکزئی کو پاکستان نے عزت دی اور اب یہی لوگ پاکستان اور فوج کے خلاف باتیں کررہے ہیں انھیں کوئی تکلیف ہے تو اپنا پاسپورٹ تبدیل کر لیں۔
پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام تعلیم اور صحت کے علاوہ امن وامان پر توجہ دیناہے مگر پنجاب میں ان سب چیزوں کا بُراحال ہے۔