• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سیاست میں الطاف حسین کاباب ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا،لیاقت لہڑی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری میر لیاقت لہڑی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ الطاف حسین کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہوچکا وطن عزیز پاک فوج اور ادارو ں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کیلئے معافی کے تمام دروازے بند ہوچکے ہیں اور بولنے والے محب وطن معزز شہری ہیں جنکا پاکستان کی تعمیر میں اہم کردار رہا ہے کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور ریونیو کا 70فیصد کراچی سے حاصل ہوتا ہے اس شہر کا امن ناگزیر ہے اور کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ بندوق کی نوک پر اپنا ایجنڈا مسلط کر ے انہوں نے کہاکہ الطاف حسین نے ہمیشہ نسلی،لسانی،تعصب کو ہوا دیکر کراچی میں برادر اقوام کو دست گریباں کیا۔
تازہ ترین