• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی شہروں میں دوسرے روز بھی تیز بارش،کراچی، ساہیوال میں 5افراد جاں بحق

ملتان (نامہ نگاران،ایجنسیاں )کئی شہروں میں دوسرے روز بھی تیز بارش ہوئی ،سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ٗبارش کے دوران بجلی بھی غائب رہی ،فصلوں کو شدید نقصان پہنچا کراچی،ساہیوال میں 5افراد جاں بحق ہو گئے ،ہلاکتیں کرنٹ لگنے ،دیواریں اور چھتیں گرنے سے  ہو ئیں تفصیل کے مطابق  کوہ سلیمان میں بارشوں کا سلسلہپھر سے شروع ہو گیا، بارشوں کے باعث ایک بار پھر علاقہ پچادھ کے ندی نالوں میں ظغیانی آگئی ہے جس کی وجہ سے ہڑند اور لنڈی سیدان کا راستہ بند ہو گیا ہے  جبکہ علاقہ پچادہ کے متعددعلاقوں میں رودکوہی اور شدید بارش کے باعث بجلی کا نظام دہم برہم ہو چکا ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہےرحیم یارخان شہر اور گردونواح سمیت دیگر قرب وجوار میں صبح تیز بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہوا بھی چلتی رہی جس سے کماد سمیت فصلات کھیتوں میں گر گئیں جس کی وجہ سے ان کی اوسط میں کمی کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے دھنوٹ میں گزشتہ شب موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے محلہ مغلپورہ میں محمدبلال بھٹی اور محمد قاسم بھٹی کے مکان گر گئے محلہ سیرانی دیگر جگہوں پر دیواریں گر گئیں ،متعدد محلوں میں سیوریج بند گلیوں میں کیچڑ و پانی کا راج ہے۔تاہم گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ عبدالحکیم اور گردونوح میں تیز آندھی کے بعد کیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا ،چشتیاں میں بھی موسلادھار بارش کے نتیجہ میں نشیبی سڑکوں ،بازاروں ، گلی محلوں پانی کھڑا ہو گیا ۔ جبکہ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ نشیبی سڑکوں اور گلیوں چوکوں میں بارشی پانی کھڑا ہونے کے باعث آمدو رفت میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ضلع ساہیوال میں طوفانی بارش سے بجلی اور ٹیلی فون کا نظام درہم برہم ہو گیا،جبکہ  بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک کمسن بچی رابعہ ہلاک اور ٹیکسی ڈرائیور ندیم سمیت چھ افراد شدیدزخمی ہوگئے۔علاوہ ازیں ملک بھر کی طرح کراچی کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ، مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک ہو گئے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، سندھ ، مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ٗ فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ 
تازہ ترین