گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سول ہسپتال کی خراب سی ٹی سکین ٹھیک کرنے کیلئے پونے 2کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لئے ڈیڑھ مہینے سے سی ٹی سکین مشین خراب ہے جس کی وجہ سے مریض پریشانی کا شکار ہیں‘ ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر انور امان نے بتایا کہ مشین کی پیکچر ٹیوب خراب ہے جو اصل پرزہ ہے جو اب نیا خریدا جائے گا جس کی قیمت پونے 2کروڑ روپے ہے‘پرنسپل میڈیکل کالج نے فنڈز کیلئے سیکرٹری صحت کو درخواست بھجوا دی ہے۔۔ فنڈز ملنے پر پرزہ خرید لیا جائے گا اور سی ٹی سکین چالو ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سی ٹی سکین پرانے ماڈل کی ہے جس کی وجہ سے خرابی ہوئی۔