• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے، اسٹیٹ بینک

External Debt Highest Level
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیرونی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے، جولائی میں پاکستان کےذمہ بین الاقومی قرضوں کا حجم 72ارب 98کروڑ ڈالر ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2013ءمیں یہ قرضے61ارب 90کروڑ ڈالر تھے،جولائی 2014ءمیں بیرونی قرضے 65ارب 40کروڑ ڈالرز تھے۔

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا ہے کہ جولائی 2015ءمیں قرضے بڑھ کر 66ارب 40 کروڑ ڈالرز ہوئے،جولائی 2016 ءمیں قرضوں میں 11ارب 10کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔
تازہ ترین