کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین ہاکی کیمپ میں منتخب ہونے والی ماہیہ معین ہاکی اکیڈمی کی کھلاڑی غزالہ کے اعزاز میں اکیڈمی کا تقریب کا اہتمام کیا گیا ، اس موقع پر اکیڈمی کی انچارج ماہیہ معین نے کہا ہے کہ مختصر عرصے میں ہماری اکیڈمی کی کھلاڑی کا قومی کیمپ میں انتخاب باعث فخر ہے، امید ہے کھلاڑیوں کو مذید ٹریننگ دے کر ہم ملک میں قومی سطح پر اچھے کھلاڑیوں کی فراہمی میں کام یاب ہوجائیں گے، اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر محمودہ الطاف، معین الدین اور اکیڈمی کے کوچ صغیر حسین نے بھی خطاب کیا بعد میں منتخب کھلاڑی کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔