• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریلوے نےخواتین ہاکی پلیئرز کو عرش سے فرش پرپہنچادیا

نئی دہلی( جنگ نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کی مشہور فلم چک دے انڈیا نے بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کو عرش پر پہنچادیا تھا لیکن بھارتی ریلوے حکام نے پلیئرز کو فرش پر بٹھادیا۔ 36سال بعد اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے والی خواتین ہاکی ٹیم کی کچھ كکھلاڑیوں کو بھی کچھ ایسے ہی تجربے سے گزرنا پڑا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی چار خواتین ہاکی پلیئرز برازیل سے طویل سفر کے بعد ہندوستان تو آرام سے پہنچ گئیں لیکن گھر لوٹتے وقت انہیں ٹرین میں نشستیں نہیں ملیں اور مجبوراً انہیں فرش پر بیٹھ کر سفر کرنا پڑا۔ اڑیسہ سے تعلق رکھنے والی پلیئرز دیپ گریس ایکا نمیتا ٹوپو، سنیتا لاکڑا اور للما منز گھر لوٹتے وقت ٹرین میںسوار ہوئی لیکن انہیں سیٹیں نہیں دی گئیں، کیوں کہ ان کے پاس کنفرم ٹکٹس نہیں تھیں، انہوں ٹکٹ چیکر کو بتایا کہ وہ محکمہ ریلوے کی ملازم اور بھارت کی قومی ٹیم کی رکن ہیں لیکن یہ بات بھی ان کے کام نہیں آئی اور ٹرین کے فرش پر بیٹھ کر سفر کرنا پڑا۔ سنیتا نے کہا کہ ہم نے ٹکٹ چیکر کو اپنی شناخت کراتے ہوئے بتایا کہ ہم سب گزشتہ کئی دنوں کے سفر سے تھکی ہوئی ہیں اور ہو سکے تو ایک دو سیٹیں فراہم کردیں لیکن انہوں نے کوئی مدد نہیں کی بعد میں کچھ مسافروں نے اپنی نشستوں پر ہی بیٹھنے کی جگہ دے دی۔ ہمیں واقعی افسوس ہے کہ ملک کی نمائندگی کرنے والی کھلاڑیوں کے ساتھ کس طرح ایسا برتاؤ کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین