سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں اسوقت گنجائش سے تین گنا زائد قیدی موجود ہیں جنہیں سیلابی صورتحال اورحبس ،گرمی کے موسم میں ڈینگی جیسے مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے کیونکہ بارکوں میں قیدیوں کی تعداد زیادہ ہو نے کی وجہ سے صفائی کے مناسب انتظامات ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے ممبران چوہدری شوکت علی ایڈووکیٹ، آفتاب حسین شیرازی ایڈووکیٹ، نیئر اصغر بھلی ایڈووکیٹ اور عالیہ حنا ایڈووکیٹ نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔