• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی کسی بھی ملک او رقوم کیلئے بڑی نعمت ہے‘ سراج الحق

سرگودھا ( نمائندہ جنگ )چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر شیخ سراج الحق نےنجی ہائی سکول میں جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کسی بھی ملک او رقوم کیلئے بہت بڑی نعمت ہے ۔ ہمارے اسلاف نے مفکر پاکستان حضرت علامہ اقبال او ربانی پاکستان محمد علی جناح کی محنت شاقہ کے نتیجے میں لازوال قربانیاں دیکر آزاد ملک حاصل کیا ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ملکی آزادی کے تحفظ ‘ بقا وسلامتی ‘ استحکام او رترقی کیلئے اپنے ذاتی ‘ گروہی اور لسانی مفادات کو ملک کے اجتماعی مفادات کیلئے قربان کر دیں۔چیئر مین بورڈ شیخ سراج الحق اور پرنسپل نے طلبا و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔
تازہ ترین