مظفرآباد(سیدعباس گردیزی/نامہ نگار)آزادکشمیر بیوروکریسی میں تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری امتیاز احمدکو تبدیل کر دیاگیا ۔چوہدری محمد طیب کمشنر مظفرآباد ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری امتیاز کو ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات کر دیا ہے جبکہ ممبر بورڈ آف ریونیو چوہدری محمد طیب کو نیا کمشنر مظفرآباد ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ۔سردار پرویز کو محکمہ کھیل و امور نوجوانان کا ڈی جی تعینات کیا گیا ہے ۔آئندہ چند روز میں بیوروکریسی میں مزید تبادلوںکا امکان ہے ۔