• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باراک اوبامہ چین میں طیب اردگان سے ملاقات کرینگے

Barack Obama To Meet With Tayyip Erdogan In China
امریکی صدر باراک اوباما ترکی کے صدر طیب اردگان سے آئندہ اتوار کو چین میں ملاقات کریں گے ، یہ ملاقات چین کے شہر ہانگ ژو میں منعقد ہونے والی جی ٹوئنٹی کانفرنس کے موقع پر ہو گی ۔

دوروزہ جی20-کانفرنس چار ستمبر سے منعقد ہو گی ،صدر اوباما طیب اردگان کے ساتھ ترکی میں انقلاب کی ناکامی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے علاو ہ شام میں مہاجرین کے مسائل پر بھی بات چیت کریں گے ۔

امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر بن راہوڈز نے اخبار نویسوں کودونوں صدور کی ملاقاتوں کے حوالے سے بتایا کہ اس موقع پر دونوں شام سمیت اہم امور پر بھی بات چیت کرینگے ۔ ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد امریکی صدر اور ترک صدر کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہو گی ۔
تازہ ترین