• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحد وں پر لیزر دیواریں قائم بنائی جائیں،بھارتی سیکیورٹی کمیٹی

Laser Walls Should Be Erected On Borders Indian Security Committee
پٹھان کو ٹ جیسے حملے روکنے کیلئے بھارت کو سرحد وں پر لیزر دیواریں قائم کرنا چاہیے، دریاؤں کے ساتھ نگرانی بھی بڑھا دینی چاہیئے ۔ پٹھان کوٹ حملے کےبعد سیکیورٹی کا جائزہ لینے والی کمیٹی نے بھارتی حکومت کو تجاویز پیش کردیں۔

سابق سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے بھارتی حکومت کو اپنی رپورٹ میں تجاویز دی ہیں کہ بھارت سرحدوں کے ساتھ لیزر دیواریں قائم کرے ،دریاؤں کے ساتھ ساتھ نگرانی بھی بڑھائی جائے ۔

کمیٹی نے چار بھارتی ریاستوں میں سیکویرٹی کے اقدامات کے حوالے سے الگ الگ تجاویز دیں ، کمیٹی نے متعدد حساس مقامات پر اب تک لیزر دیواریں قائم نہ کرنے پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔
تازہ ترین