• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Strong Typhoon In Japan Nine People Died
جاپان میں طاقت ور ٹائیفون کی وجہ سے معمر افراد کے ایک مرکز میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق جاپان میں طاقت ور سمندری طوفان کی وجہ سے معمر افراد کے ایک مرکز میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے معمر افراد کی دیکھ بھال کا یہ مرکز زیر آب آ گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹائیفون کی وجہ سے ایک وسیع رقبے پر شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق متعدد متاثرہ مقامات میں پھنسے کئی افراد کو محفوظ جگہوں پر منتقل بھی کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز یہ لائن روک نامی سمندری طوفان جاپان کے شمالی حصوں سے ٹکرایا تھا، جس کے بعد متعدد مقامات پر بجلی کا نظام متاثر ہوا، جب کہ شدید بارشوں نے سیلابی صورت حال پیدا کر دی۔
تازہ ترین