• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین کیخلاف کارروائی کی جائے، لارڈ نذیر کا برطانوی وزیر داخلہ کو خط

لندن (جنگ نیوز) لارڈ نذیر احمد نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف کارروائی کیلئے برطانوی وزیر داخلہ کو خط لکھ دیا۔ انہوں نے متحدہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ متحدہ کےبانی نے برطانیہ میں بیٹھ کر اپنے کارکنوں کو تشدد پر اکسایا۔ ایم کیو ایم کے خلاف دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری جیسے جرائم کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔ متحدہ اور اس کے بانی کے کئی جرائم منظر عام پر آ چکے ہیں لیکن برطانوی حکومت کوئی نوٹس نہیں لے رہی۔ برطانیہ کی جانب سے متحدہ کے جرائم کو نظرانداز کرنے سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔ ایسا ظاہر ہوتا ہے برطانیہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت کر رہا ہے۔ لارڈ نذیر احمد نے وزیر داخلہ چودھری نثار کو بھی خط لکھا ہے ،جس میں کہا ہے برطانوی حکومت کو متحدہ کے خلاف کارروائی کے لیے ثبوتوں کی ضرورت ہے۔ حکومت پاکستان 22 اگست کے واقعے کے حوالے سےمعلومات اور ویڈیو ثبوت فراہم کرے۔
تازہ ترین