خیرپورناتھن شاہ (نامہ نگار) خیرپورناتھن شاہ کے قریب واقع گاؤں واہ صوبدار کور میں پانچ موبائلوں میں سوار پولیس اہلکاروں نے اچانک آپریشن کے دوران سات افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ مزاحمت کے دوران ایک خاتون مسمات امام زادی چانڈیو بیہوش ہوگئی۔ واقعہ کے بعد خیرپور ناتھن شاہ پولیس کے خلاف متاثرہ خواتین نےمسمات امام زادی چانڈیو اور سکینہ چانڈیو کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔