• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور،تلخ کلامی پروکلا نے تالا لگا کر سول جج کو عدالت میں بند کر دیا

قصور(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ بار کے چند  وکلا  اورسول جج کی آپس میں تلخ کلامی پر وکلاصاحبان نے غصے میں آکر سول جج کی عدالت کو تالے لگا کر بند کردیا، قصور بار کے کچھ وکلاء صاحبان سول جج فیضا ن رسول کی عدالت میں گئے اور معمولی بات پر جج کی وکلاء سے تلخ کلامی ہوگئی جس پر وکلا  نے طیش میں آکر سول جج فیضان رسول کی عدالت کو تالا لگا کربند کردیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع کروا دیاگیا۔
تازہ ترین