• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشکی: ویگن اور ٹریکٹر میں تصادم،8افراد زخمی

Accident Between Wagons And Tractor 8 Injured
بلوچستان کے ضلع نوشکی کے قریب ویگن اور ٹریکٹر میں تصادم ہوا ہے، حادثے میں 8مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق مسافر ویگن نوشکی سے دالبندین جا رہی تھی کہ آر سی ڈی شاہراہ پر مل کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں ویگن میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں، تمام زخمیوں کو نوشکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین