کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم نے درہ اسپین میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں کام یابی کے بعد تین میچوں کی سیریز دو،صفر سے جیت لی، پاکستان نے آخری میچ میں اسپین کو پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 5-2سے ہرایا، مقررہ وقت میچ تین، تین گول سے برابر تھا، پاکستان کی جانب سے محسن صابر، بلال اور ابوبکر نے ایک، ایک گول بنائے، گول کیپر علی رضا نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، پنالٹی شوٹ آئوٹ پر پاکستان نے فتح حاصل کی۔