سرگودھا( نمائندہ جنگ )ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈی نیشن الطاف حسین انصاری نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر خواتین موٹر سائیکل سوار ریلی نکال کر اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ6 ستمبر کو پولیس لائن سے خواتین موٹر سائیکل سوار ریلی نکالیں گی جو کچہری روڈ سے ہوتی ہوئی کمشنر ہاؤس چوک پہنچ کر ختم ہوگی۔ کوئی بھی خاتون اس ریلی میں شرکت کر سکے گی ۔ اگر اسکے پاس موٹر سائیکل نہیں تو اسے موٹر سائیکل فراہم کیا جائے گا۔ ڈی اوسی نے ٹریفک پولیس او رمتعلقہ اداروں کو ریلی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرنے اور خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔