گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)عید الاضحی پر جانوروں کو ذبح کرنے کیلئے دیہاڑی باز اناڑی قصابوں نے بھی اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ جانور ذبح کرنے کیلئے سال بھر گھروں میں رکھی ہوئی چھریاں، ٹوکے اور دوسرے آلات کا زنگ اتارنے اور ان کی دھار تیز کرنے کیلئے چھریاں ، چاقو تیز کرنے والوں کی دوکانوں پر جمع کروانی شروع کر دی ہیں ۔